ایران کے صدر سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے

تہران ( ارنا) ایرانی صدر کے سیاسی نائب نے سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں سید ابراہیم رئیسی کی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے بتایا ہے کہ صدر مملکت سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جمشیدی نے مزید بتایا کہ آج  سید ابراہیم رئیسی نے ایکو کے اجلاس موقع پر اردغان سے ملاقات میں کہا کہ اگر ریاض میں ہونے والا اجلاس غزہ کے عوام کی مدد کے لیے کارگر ثابت نہ ہوا تو میں تنازعات کے پھیلنے کا امکان دیکھ رہا ہوں کیونکہ قومیں مسلم حکومتوں کی کارکردگی  سے مایوسی کا شکار ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اس تنظیم کا غیر معمولی اجلاس 15 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .