ارنا کے نامہ نگارکے مطابق محمد علی نے پیر کے روز اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص توانائی، تیل اور گیس کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے23 ویں بین الاقوامی الیکٹرک انڈسٹری نمائش میں شرکت کے لیے اپنے آئندہ دورہ ایران کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے تیل اور توانائی کے وزیر نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ رابطوں کو مضبوط بنانے، خاص طور پر ایران سے پاکستان کو بجلی کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بھی دو طرفہ تعلقات کی موجودہ سطح اور توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران مشترکہ مفادات کے حصول اور اسلام آباد کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ