پاکستان کا دارالحکومت فلسطین کے حامیوں کے "لبیک یا اقصیٰ" کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام آباد (ارنا) غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی حامیوں کا ایک بڑا مارچ آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نکالا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے اسرائیل مردہ باد اور لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگائے۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن کی حمایت میں صیہونی مخالف مظاہرے کا آغاز آج فیض آباد کے علاقے سے ہوا اور شرکاء نے اسلام آباد کے مرکزی چوک کی طرف مارچ کیا جو پارلیمنٹ کی طرف جاتا ہے۔

مارچ کرنے والوں کی جانب سے لبیک یا اقصیٰ اور لبیک فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے پاکستانی دارالحکومت کی فضا گونج اٹھی اور فلسطینی پرچم اور مسجد اقصیٰ کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر مارچ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے مظاہرے ہوئے جن میں خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کے مذہبی رہنماؤں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے غزہ میں معاون افواج بھیجنے اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو عالم اسلام کی لاجسٹک اور فوجی مدد کے مشترکہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .