3 نومبر، 2023، 8:13 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85279110
T T
0 Persons

لیبلز

حساس موقع پر بروقت مذاکرات

باقری سے ملاقات پر مورا کے تاثرات

لندن – ارنا – یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ کے معاون انریکے مورا نے جنیوا میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات اور مذاکرات کو حساس موقع پر اہم مذاکرات سے تعبیر کیا ہے۔

  ارنا کے مطابق انریکے مورا نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ "سفارتکاری اور افہام و تفہیم کشیدگی بڑھنے  کی روک تھام کا بہترین ذریعہ ہے۔"

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نےبھی انریکے مورا سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ " جنیوا میں انریکے مورا سے ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی حالات بالخصوص غزہ میں جاری انسانی المیے پر تبادلہ خیال کیا۔ "

 انھوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کی صورتحال  کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ویانا میں گروپ ایک جمع چار، یورپی یونین اور ایران کے نمائندوں کے درمیان پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے آٹھ دور انجام پاچکے ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکی نمائندے نے بھی بالواسطہ طور پر مشارکت کی لیکن امریکا کے گفتارو کردار میں تضاد کی وجہ سے اب تک یہ مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔

 اس سلسلے میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی واضح کرچکے ہیں کہ اگر مغرب  ایران کے ساتھ اپنے رویئے کی اصلاح کرے تو مذاکرات جاری رہیں گے اور  نتیجہ بخش ہوسکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .