ارنا کے مطابق جنرل محمد باقری نے دسویں نیشنل پیسیوڈیفنس ( Passive Defense ) سیمینار سے خطاب میں غزہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے جرائم بہت بڑے ہیں جنھوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ فلسطین، عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے اور اس کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوگی ۔
انھوں نے استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محصور اور مظلوم فلسطینی قوم نے اپنے تیار کردہ ہتھیاروں سےبغیر کسی نقص کے ایک ایسا کم نظیر آپریشن انجام دیا جس نے " فولادی فوج " اور " بے نظیر سیکورٹی "جیسی بہت سی ان اصطلاحات کا بھرم توڑدیا جو صیہونی حکومت اور اس کے نظام کے لئے استعمال ہوتی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی اس ناقابل تلافی بڑی شکست کا بدلہ جرائم کا ارتکاب کرکے لے رہے ہیں اور ان کے فضائي حملے ان کی شکست کا ثبوت ہیں جن کی فلسطینی مجاہدین کے عظیم آپریشن کے مقابلے میں کوئی فوجی اہمیت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ کے بے گناہ عوام، عورتوں اور بچوں کا قتل عام صیہونی حکومت کی شکست کی علامت ہے کیونکہ جو جوانوں سے مقابلہ نہیں کرسکتا وہ بے گناہ عوام کے قتل عام کا راستہ اختیار کرتا ہے ۔
جنرل باقری نے کہا کہ نہ پانی بند کرنا اور بجلی کاٹ دینا کامیابی ہے اور نہ ہمی اسپتالوں پربمباری کو فتح کہا جاسکتا ہے بلکہ یہ دونوں ہی شکت اور ناکامی کی علامتیں ہیں ۔
آپ کا تبصرہ