ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، رضا امیری مقدم اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے گئے اور فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات کی اور غزہ کے شہداء کی یادگاری کتاب پر دستخط کیے۔
اس ملاقات میں ایرانی اور فلسطینی سفیروں نے فلسطین سے متعلق تازہ ترین پیش رفت، غزہ کی صورتحال اور صہیونی دشمن کے خلاف الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد کے حالات کا جائزہ لیا۔
امیری مقدم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ فلسطین کے کاز کا محافظ رہا ہے اور اس نے کسی قسم کی حمایت میں کمی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے پاس فلسطین کی مدد کے لیے بہت سے طریقے ہیں جن میں صیہونی حکومت سےتجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنا بھی شامل ہے۔ خاص طور پر ان میں سے بعض ممالک جن کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات ہیں انہیں مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایسا قدم اٹھانا چاہیے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال جنگ خندق کی صورت حال کی طرح ہے لہذا مسلمانوں کو حق پر ڈٹ جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ