ارنا نے المیادین کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کا زمینی حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے یہ حملہ تین سیکٹروں سے کیا تھا لیکن تحریک استقامت کے سپاہیوں نے صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے یہ حملہ ناکام بنادیا
حماس نے بتایا ہے کہ صیہونی دشمن کی فوج اس جال میں پھنس گئی جو فلسطین کی تحریک استقامت کے سپاہیوں نے اس کے لئے بچھایا تھا۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے زمینی حملے کے مقابلے میں کورنت میزائلوں اور یاسین راکٹوں سے کام لیا گیا۔
حماس نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ب دشمن دوبارہ یہ کوشش نہیں کرے گا۔
حماس نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے ناکام زمینی حملے میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے منتقل کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ