تل ابیب اور گرد نواح پر مزاحمتی فورس کے راکٹ حملے

تہران (ارنا) فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے آج دوپہر (جمعرات) کو تل ابیب اور غزہ کے نواح میں واقع اسرائيل کے زیر قبضہ علاقوں پر راکٹ برسائے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حملے کے بعد تل ابیب کے نواحی علاقے اور اس شہر کے وسط میں واقع "گش دان" نامی علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ راکٹوں کو روکنے کے لیے "آئرن ڈوم" کے نظام کو بھی فعال کر دیا گیا۔

تحریک حماس کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے یہ کارروائی غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں کی ہے۔

القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ تازہ راکٹ حملوں میں غزہ پٹی کے قرب و جوار میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .