25 اکتوبر، 2023، 9:20 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85269999
T T
0 Persons

لیبلز

رہا ہونے والی قیدیوں پر نیتن یاہو حکومت سخت برہم

تہران- ارنا- حماس کے پاس قید یوخاوید لیوشیتس کی طرف سے اس بیان کے بعد کہ حماس کے جنگجو، صیہونی قیدیوں کے ساتھ بے حد انسانی رویہ اپنا رہے ہیں، نیتن یاہو کی حکومت اور اسرائیلی میڈیا میں سخت برہمی ہے۔

       عبرانی میڈیا کے مطابق لیوشیتس کے اہل خانہ نے قیدیوں کے امور کے ذمہ دار گال ہیرش کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ حماس کی تعریف میں انٹرویو نہ دیں۔

       در ایں اثنا صیہونی حکومت کے چینل -13 نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے غزہ سے آزاد ہونے والے قیدی کے انٹرویو سے کچھ گھنٹوں قبل، ایک پیغام میں اس سے کہا تھا کہ انٹرویو میں یہ نہ کہا جائے کہ القسام بریگيڈ کے اراکین نے قید کے دوران اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھا۔

       حکام کا کہنا ہے کہ لویشتر کے اہل خانہ کو ایسا کوئي پیغام نہيں بھیجا گیا تھا بلکہ یہ پیغام ایخیلوف  اسپتال کے لئے تھا جہاں اسے رکھا گیا تھا۔

       اسی طرح اسرائيلی حکام نے " کان " ٹی وی چینل کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ سے رہا ہونے  والے قیدی یوخاوید لیویشتس کو میڈیا سے بات کرنے  کی اجازت نہيں دینی چاہیے تھی اور یہ ایک بہت  بڑی غلطی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

      

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .