غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر ایران میں عام سوگ کا اعلان

تہران ( ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے غزہ کے اسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے بدھ کو عام سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کے اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے اور عام شہریوں کے قتل عام  کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے اسرائیل کا جنون آمیز اقدام قرار دیا ہے۔

حکومت ایران نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بدھ کے روز عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 

صیہونی قابض فوج نے منگل کے روز غزہ کے المعمدانی اسپتال پر بمباری کی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ اسپتال میں موجود 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

یہ خبر سنتے ہوئے سیکڑوں کی تعداد میں ایرانی شہری تہران کے فلسطین اسکوائر اور ملک کے دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .