ہر آپشن پر غور، مزاحمتی محاذ کی مضبوط پوزیشن ہے، سید حسن نصر اللہ

تہران-ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں غزہ پر صیہونی حملوں اور وہاں عام شہریوں کے قتل عام کی امریکہ اور کچھ مغربی ملکوں کی جانب سے یک طرفہ حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مزاحمتی محاذ بہترین پوزیشن میں ہے اور ہر طرح کی صورت حال کے لئے تیار ہے۔

        وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے دورے میں، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی ہے۔

        اس ملاقات میں علاقائی تبدیلیوں  خاص طور پر غزہ کی صورت حال اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے حق میں جنگی جرائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

        اس ملاقات میں اسی طرح صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزاحمتی تنظیموں کی آمادگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

        اس ملاقات میں وزير خارجہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو فوری طور پر روکنے، غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور غزہ پٹی کے لئے انسان دوستانہ امداد روانہ کئے جانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششوں، او آئي سی کے ہنگامی اجلاس کے لئے اقدامات اور مختلف ملکوں  اور اداروں سے بات چیت کے بارے میں وضاحت پیش کی۔

        فریقین نے اس ملاقات میں غزہ پر صیہونی حملوں اور وہاں عام شہریوں کے قتل عام کی امریکہ اور کچھ مغربی ملکوں کی جانب سے یک طرفہ حمایت کی مذمت کی اور پوری دنیا میں فلسطینی عوام اور استقامت کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ، اسلامی حکومتوں اور قوموں نیز دنیا بھر کے حریت پسندوں کے اتحاد اور صیہونی حکومت کے جرائم کے سد باب کے لئے فوری و متحدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

        سید حسن نصر اللہ نے  کہا: اس وقت مزاحمتی محاذ کی پوزیشن بہت اچھی ہے اور وہ ہر صورت حال کے لئے تیار ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .