13 اکتوبر، 2023، 6:37 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85256707
T T
0 Persons

لیبلز

ماسکو: شام پر اسرائیل کےحملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

تہران- ارنا- روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام پر اسرائيلی حکومت کے حملے،دمشق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

 ارنا نے جمعے کی صبح تاس نیوز ایجنسی کے حولے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے دمشق اور حلب کے ہوائي اڈوں پر صیہونی حکومت کے جمعرات کے حملوں کے بارے میں کہا ہے  کہ اسرائيلی حکومت کے حملے عرب ریبلک آف سیریا اور بنیادی بین الاقوامی قوانین  کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

 روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیل جنگ کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی کے حالات میں اس طرح کے اقدامات بہت ہی خطرناک نتائج پر منتج ہوسکتے ہیں، کیونکہ پورے علاقے میں مسلحانہ کشیدگی بڑھاسکتے ہیں۔  

روسی وزارت خارجہ نے  یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائيل کے یہ اقدامات عرب ریپبلک آف سیریا کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی اصول و ضوابط کے منافی ہیں، کہا ہے کہ تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی ہوائي فوج نے جمعرات کو عرب ریپبلک آف سیریا پر حملے کئے تھے۔

ان حملوں میں دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے ان دونوں ہوائی اڈروں کی سروسز معطل ہوگئی تھیں۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .