ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کےدارالحکومت دمشق میں المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے دمشق اور حلب دونوں شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں کا پیچھا کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق شام کے مذکورہ دونوں ہوائی اڈوں پر صیہونی حکومت کی فضائي جارحیت میں رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔
روس کی اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے شام کے اعلی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سےبتایا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے دمشق کے اطراف میں صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کو ناکام اور اسرائیلی جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دمشق اور حلب کے ہوائي اڈوں پر ایک ساتھ فضائي حملہ کیا گیا
آپ کا تبصرہ