شیراز – ارنا – صدر ایران سیدابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے عزیز مجاہدین کا حالیہ اقدام درحقیقت ان کی طاقت اور تونائی کا مظہر ہے ۔
ارنا کے مطابق صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے شیراز اصفہان ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں فلسطین کے استقامتی محاذ اور نوجوان فلسطین مجاہدین کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کا اقدام اپنے عوام، سرزمین اور وطن کے دفاع کے لئے ان کے عزم و ارادے کا عکاسی کرتا ہے ۔
سید ابراہیمی رئیسی نے کہا کہ صیہونی دشمن جو فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا، فلسطینی بچوں ، خواتین اور نہتے عوام پر بمباری کررہا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور عورتوں اور بچوں کا قتل عام اس کی شکست کا ثبوت ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے شیراز اصفہان ہائی وے کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی اورسائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفتہ نظام قرار دیا اور کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے سربراہ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ ایران شمال، جنوب اور مشرق کو ایک دوسرے سے ملانے کا آسان ترین اور قابل اطمینان ترین بین الاقوامی راستہ ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ہائی وے کو بنانے میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے وہ قابل تعریف ہے اور انجینیروں اور ٹیکنیکل عملے کے دیگر اراکین، وزارت دفاع ، شہری ترقیاتی کے محکمے اور صوبہ فارس کے حکام سمیت وہ سبھی لوگ شکریئے کے مستحق ہیں جنہوں نے اس شاہراہ کو کمترین مدت میں تیار کردیا ۔
صدر ایران نے کہا کہ ہمارے لئے عوام کے لئے رفاہ اور آسانیاں پیدا کرنا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور اس شاہراہ سے ان کے لئے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔
انھوں نے اسی کے ساتھ وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمترین وقت میں اہم پروجکٹوں کی تکمیل اور وقت کی بجت بہت اہم ۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس شاہرہ کی تعمیر کے دوران بنائے جانے والے پلوں اور سرنگوں کو قابل تعریف بتاتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اور ریلوے لائنوں کی توسیع میں جو کام کئے جارہے ہیں وہ باقی رہنے والے ہیں اور ہمارے انجنینیئروں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی خلاقیت اور ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔
صدر مملکت نے اپنے اس خطاب میں دیگرمختلف شعبوں میں بھی ایران کی پیشرفت کا ذکر کیا اورکہا کہ ہماری وزرات دفاع کے کارکن جدید ترین ڈرون اور انواع و اقسام کے پیشرفتہ میزائل تیارکرنے کے ساتھ ہی شہری ترقیات کے پروجکٹوں اور شاہراہوں کی توسیع میں بھی بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران دفاعی اور فوجی صنعت میں پیشرفت کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی ملک کی ترقی اور عوام کورفاہ و آسائش کے پروجکٹوں میں بھی پوری تن دہی کے ساتھ مصروف ہیں ۔
آپ کا تبصرہ