غزہ پر بمباری کے جواب میں ہرتزلیا، عسقلان اور تل ابیب پر بڑے پیمانے پر حماس کے راکٹ حملے

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں شہری علاقوں پر راکٹ حملوں کے جواب میں آج شام تل ابیب، عسقلان اور ہرزلیا سمیت کئی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا.

فلسطینی مزاحمت کاروں کے شدید راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب، ہرزلیا، بئر السبع، گوش دان اور ھشفلا میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اسکے علاوہ حتساریم، النقب اور بئر السبع میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے جہاں غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈے واقع ہیں۔

حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں یہ بڑے راکٹ حملے کیے ہیں۔

القسام بریگیڈ نے چند لمحے قبل عسقلان پر بھی بڑے پیمانے پر راکٹ حملے شروع کر دیے ہیں اور العربی ٹی وی چینل نے اس شہر میں 30 بڑے دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

عینی شاہدین اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عسقلان اتنے شدید حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .