9 اکتوبر، 2023، 11:30 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85252484
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان میں زلزلہ، ایرانی امدادی ٹیمیں افغانستان پہنچی، ٹیلی فونی گفتگو

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے عبوری وزير خارجہ مولوی متقی سے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں ہرات میں زلزلے پر ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

           وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اتوار کی رات ہونے والی اس ٹیلی فونی گفتگو میں زلزلے سے متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی شفائے عاجل کی دعا کی اور بتایا کہ اتوار کی شام ایران کی امدادی ٹیمیں ضروری ساز و سامان کے ساتھ افغانستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔

           افغان وزارت خارجہ کے سرپرات نے بھی وزیر خارجہ اور ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

          واضح رہے افغانستان کے ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 2053 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

          اس گفتگو میں ایران و افغانستان کی وزارت خارجہ کے سربراہوں نے غزہ کے حالات اور فلسطینی عوام کی استقامت پر  بھی تبادلہ خیال کیا۔

           وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصی کے تحفظ کے لئے اسلامی ملکوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

           افغانستان کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے  بھی ایرانی وزیر خارجہ کے نظریات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: افغانستان کی وزارت خارجہ، غزہ کے حالات پر گہری نظر رکھے ہے اور غاصب صیہونیوں کی مذمت میں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

​ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .