9 اکتوبر، 2023، 9:35 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85252285
T T
0 Persons

لیبلز

کینیڈا کی سب سے بڑی فضائي کمپنی نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں

تہران- ارنا – کینیڈا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ کمپنی بھی ان فضائی کمپنیوں میں شامل ہوگئ ہے جنہوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔

ارنا نے پیر کی صبح، سی این این کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایئر کینیڈا نے تل ابیب کے لئے اتوار سے اپنی سبھی پروازیں منسوخ کردی ہیں ۔

 ایئر کینڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کا شیڈول اسرائیل(کی حکومت) کی حالت کے پیش نظر مرتب کرے گی۔

 ایئر کینیڈا نے اپنے ان تمام مسافروں کو جو اس کی پروازوں  سے تل ابیب جانا یا وہاں سے کہیں اور کا سفر کرنا چاہتے تھے، اطلاع دی ہے کہ وہ اپنے سفر کا پروگرام کی تبدیلی  یا ٹکٹ کے پیسوں کی واپسی کی درخواست کرسکتے ہیں۔

 سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے امریکا کی  یونائیٹیڈ ایئر لائنز، امریکن ایئر لائنز اور ڈیلٹا نامی فضائي کمپنیوں  نے بھی تل ابیب کے لئے اپنی پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا ۔

اسی طرح یورپ کی ایئر مالٹا اور پرتگال کی ٹی اے پی TAP فضائي ایئر لائنیں  مقبوضہ فلسطین کے  لئے اپنی پروازوں کی منسوخی کا اعلان کرچکی ہیں ۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف  استقامتی فلسطینی محاذ  کا آپریشن طوفان الاقصی جو سنیچر کو شروع ہوا، پیر کو تیسرے دن بھی جاری ہے ۔

  طوفان الاقصی  ایسا آپریشن ہے جس کی   سرزمین فلسطین پر صیہونیوں کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کی تقریبا پچھتر سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔  

صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ کے اس اپریشن میں دو دن کے اندر 1000 صیہونی ہلاک  اور ڈیڑھ سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں جن میں کئی بڑے فوجی افسران بھی شامل ہیں ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .