8 اکتوبر، 2023، 4:38 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85251820
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت نے جںگی حالت کا اعلان اور غزہ پر حملہ کا فرمان جاری کردیا

تہران – ارنا- میڈیا ذرائع نے آج دوپہر بعد صیہونی حکومت کی جانب سے حالت جنگ اور غزہ پر حملہ کا فرمان جاری ہونے کی خبر دی ہے

 ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ کے خلاف جنگ کا فرمان جاری کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ صیہونی وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا گيا جس میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآؤ گالانت ، صیہونی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالوی ، چند وزیروں اور اعلی فوجی افسران نے شرکت کی ۔  یہ میٹنگ صہیونی حکومت کی وزارت جنگ میں ہوئی ۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ نتن یاہو نے یہ فیصلہ کابینہ کی اطلاع میں لائے بغیر کیا ہے اور ایک طرح سے انہوں نے کابینہ کے اراکین کو نظر انداز کیا ہے۔

 صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایسے وقت میں حالت جنگ کا اعلان کیا ہے کہ استقامتی فلسطین محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی  کا آج دوسرا دن ہے اور اس آپریشن میں جہاد اسلامی فلسطین اورعرین الاسود جیسے مزاحمتی فلسطین گروہ بھی حماس کے مجاہدین کے شانہ بہ شانہ غاصب صیہونیوں کے خلاف  اس ہمہ گیر جنگ میں شامل ہوچکے ہیں۔

 اس درمیان تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ 600 صیہونی اس آپریشن میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  فلسطینی ذرائع نے فلسطینی شہیدوں کی تعداد 572 اور زخمیوں کی تعداد 1990 سے زیادہ بتائی ہے

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .