6 اکتوبر، 2023، 7:05 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85249039
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے صدرکا ٹیلیگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

تہران- ارنا- صیہونی  فوج کے ریڈیو نے  جمعرات کی رات اعلان کیا کہ اسرائیلی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ کا ٹیلیگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

 ارنا نے فلسطین انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی  سیکورٹی کے ادارے نے اس سلسلے میں تحقیق شروع کردی ہے۔

 رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے اسحاق ہرتزوگ کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ میں کس حدتک دسترسی حاصل کرلی ہے۔

  یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کا کوئی اعلی عہدیدار ہیکروں کے حملے کا نشانہ بنا ہو بلکہ مختلف صیہونی حکام اور اس کے سرکاری ادارے ہیکروں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

     گزشتہ گیارہ ستمبر کو صیہونی حکومت کی 32 کمپنیوں پر ہیکروں نے حملہ کرکے ان کے سائبر اکاؤنٹ ، ان کی دسترسی سے باہر کردیئے تھے۔

اس سے پہلے 8  اگست کو ہیکروں نے صیہونی حکومت کے ایک اسپتال پر سائبر حملہ کیا تھا جبکہ 14 جون کو صیہونی حکومت کی فضائیہ پر سائبر اٹیک ہوا تھا ۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .