ایوان صدر کے سوشل میڈیا ہینڈل کے مطابق آرمینیا کے قومی سلامتی کے مشیر اور آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے نے بدھ کے روز تہران میں صدر ایران سید ابراہیم رئيسی سے الگ الگ ملاقات اور قفقاز کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایوان کے صدر کے ڈپٹی چیف آف آسٹاف محمد جمشیدی نے سوشل میڈیا ہنڈل پر لکھا ہے کہ آرمینیا کے قومی سلامتی کے مشیر اور آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے نے صدر کے ساتھ ملاقات میں قفقاز کے بارے میں تفصیلی رپورٹیں پیش کیں۔
انہوں ںے یاد دھانی کرائی کہ صدر سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ملاقاتوں میں اس بات پر تاکید کی کہ زنگزور راہداری خطے میں نیٹو کی موجودگی کا پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
صدر کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال خطے کے ممالک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ایسی کسی بھی جیوپولیٹیکل تبدیلی کا سخت مخالف ہے۔
آپ کا تبصرہ