3 اکتوبر، 2023، 7:59 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85246380
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی تیل کی برآمدات 2018 کے بعد اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی

 تہران- ارنا- رائٹرز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی خام تیل کی برآمدات کی سطح 2018 کے بعد اعلی ترین سطح پہنچ گئی ہے۔

    ارنا نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ خام تیل کی برآمدات میں ، ایران  کا حصہ زیادہ ہے ۔

   اس رپورٹ کے مطابق ستمبر میں لگاتار دوسرے ماہ بھی اوپیک کی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ایران اور نائیجیریا کی پیداوار میں اضافہ ہے۔  

 اس جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل کی پیداوار میں دوسرے بڑے اضافے کا تعلق ایران سے ہے جس نے اپنے تیل کی پیداوار بڑھا کر اکتس لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ کردی ہے۔

 رائٹرز کے سروے اور اوپیک کے اعدادو شمار کے مطابق، یہ 2018 میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ لگائے جانے کے بعد کی اعلی ترین سطح ہے۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .