بدھ کے روز سراج الحق نے پنجاب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صیہونیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتہ کو فلسطینی عوام کی امنگوں کے خلاف اور القدس کو آزاد کرانے کے مشترکہ مقصد سے منہ موڑنے کے مترادف قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز حکومت ہے اور اسے کبھی تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم پاکستان میں اس ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے اور ہم ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے پاکستانی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو دفن کر دیں گے۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بعض ممالک کے حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کا سمجھوتہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کی بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔
گزشتہ پیر کے روز پاکستان کے وزیر اطلاعات نے غاصب صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کو ملک کا روایتی اور اصولی موقف قرار دیا اور تاکید کی کہ ہم دوسرے ممالک کے خارجہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں لیکن کوئی بھی ملک پاکستان کو اسرائیل کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام جعفری نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے وسوسے آرہے ہیں لیکن پاکستانی عوام اس ملک کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھیں گے اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات سے پاک رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ