نور 3 سیٹلائٹ کی خلا میں روانگی  پابندیوں کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے، صدر ایران

تهران ( ارنا) صدر ایران نے نور 3 سیٹلائٹ کی خلا میں روانگی اور مدار میں تنصیب پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی سیٹلائٹ نور 3 کی تیاری اور قاصد سیٹلائٹ راکٹ کے ذریعے  زمین کے مدار میں 450 کلومیٹر کی بلندی پر تنصیب پر قومی کو مبارک باد اور قومی سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔  

صدر ایران کے تہنیتی پیغام میں کہا گيا ہے کہ یہ ایک قومی کامیابی ہے اور ایرانی ماہرین سائنسدانوں کے عزم و ارادے کے سامنے دشمن کی عائد کردہ پابندیوں اور مشکلات کے ناکارہ ثابت ہونے کی علامت ہے۔

بیان میں وزارت ٹیلی مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسپیس ایجنسی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خلائی صنعت میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .