26 ستمبر، 2023، 7:05 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85239950
T T
0 Persons

لیبلز

آج ڈرون توانائی میں مہارت کی بات ہو تو ایران   سب سے اوپر ہے

تہران- ارنا- اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی ارنا  کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ڈرون توانائي اور صنعت میں ایران نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ دنیا میں اس کو روکنے اور کنٹرول کی بات کی جارہی ہے

http://irna_urdu/ ارنا کے ثقافتی شعبے کے نامہ نگار کے مطابق علی نادری نے دستاویزی فلم " پرچمدار"( ایران کی ڈرون توانائي کی ان کہی روایت) کی تقریب رونمائی میں جو منگل 26 ستمبر کی شام منعقد ہوئی کہا کہ جب ڈرون کا نام آتا ہے تو ہمیں فیچر فلم " مہاجر" کی یاد آجاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دستاویزی فلم "پرچمدار" ڈرون ٹیکنالوجی میں   "مہاجر" سے  آج تک کی ہماری عظیم پیشرفت کو بیان کرتی ہے۔

ارنا کے ایم ڈی نے کہا کہ اگر ہم ابتدا سے  ملک کی ڈرون ٹیکنالوجی کا جائزہ لینا چاہیں تو کہنا پڑتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے قومی سلامتی کے ایک اسٹریٹیجک میدان میں، زیرو سے شروع کیا اور اپنی توانائيوں میں اضافہ کیا ۔

علی نادری نے کہا کہ ایک انقلابی نگاہ اور مکتب انقلاب اسلامی کے تربیت یافتہ ایک انسان کی مدیریت  کے بغیر ڈرون ٹیکنالوجی میں یہ پیشرفت حاصل نہیں ہوسکتی تھی ۔ اگر سردار حاجی زادہ جیسی ہستی اس پروجکٹ کی انچارج نہ ہوتی تو آج ہم جہاں ہیں وہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔  انہیں دیکھنے کے بعد مشام جاں حاج قاسم سلیمانی اور شہدائے دفاع مقدس  کی خوشبو سے معطر ہوجاتی ہے۔

 دستاویزی  فلم "  پرچمدار"  اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی ارنا کی پروڈکٹ ہے جو  اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈرون توانائی پر بنائي گئی ہے ۔  آج  منگل 26 ستمبر کی شام اس دستاویز فلم کی تقریب رونمائي منعقد ہوئی جس میں ملک کے سیول اور فوجی حکام نیز فنکاروں کی  ایک تعداد نے شرکت کی ۔   

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .