تہران میں بیک وقت 30 دھماکوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا / 28 دہشت گرد گرفتار، ایران کی وزارت انٹیلی جنس

تہران (ارنا) ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے تہران میں بیک وقت ہونے والے 30 دھماکوں کو ناکام بنانے اور 28 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے حالیہ دنوں میں تہران میں بیک وقت پلان کیے گئے 30 دھماکوں کو ناکام بنانے اور تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان میں  کارروائیوں کے دوران 28 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان عناصر کا تعلق داعش سے ہے مگر آپریشن ڈیزائن اور جملے کا طریق کار غاصب اسرائیلی دہشت گردی کے انداز سے مماثلت رکھتا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں  میں سے بعض کا تعلق شام، افغانستان، پاکستان، اور عراق کے علاقے کردستان میں تکفیریوں کے ساتھ کاروائیوں کے ریکارڈ کی موجود گی کی اطلاعات بھی ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .