انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کا یہ اقدام ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان طے پانے والے جامع سیف گارڈ معاہدے کی شق نمبر 9 کے مطابق ہے۔

ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ افسوس کہ امریکہ اور 3 یورپی ممالک نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مثبت اور تعمیری تعاون کے باوجود، بورڈ آف گورنرز کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے جس کا مقصد ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تہران پہلے ائی اے ای اے کے ماحول کو سیاسی بنائے جانے اور ناجائز سیاسی فائدہ اٹھائے جانے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرچکا تھا۔   

مغربی ممالک عالمی اداروں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی پالیسی ترک کردیں۔

ناصر کنعانی  نے یہ بات زور دے کہی کہ ایران کا حالیہ اقدام ایران اور ایجنسی کے درمیان طے پانے والے جامع سیف گارڈ معاہدے (INFCIRC 214) کی شق 9 کے مطابق حق خود مختاری کے تحت انجام پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو توقع ہے کہ مغربی ممالک آئی اے ای اے سمیت عالمی اداروں سےناجائز فائدہ اٹھانے کا سلسلہ بند اور اس ادارے کو سیاسی دباؤ کے بغیر اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں غیر جانبداری سے انجام دینے کا موقع  دیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تہران آئی اے ای اے کی  غیر جانبداری کو ضروری سمجھتا ہے اور طے شدہ معاہدے کے مطابق عالمی ادارے کے ساتھ مثبت تعاون جاری رکھے گا۔    

قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نےدعویٰ کیا ہے کہ  ایران نے متعدد معائنہ کاروں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .