ایران کے سفیر کی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات: دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

تہران (ارنا) ایران کے سفیر نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تہران اور ریاض کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں صدر ایران کا سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کے نام پیغام بھی سعودی وزارت خارجہ کے حولے کیا گیا۔

سعودی عرب میں ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی نے کہا کہ  سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے فریم ورک میں آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ  کے حوالے سے مشترکہ آراء ہیں۔

اس ملاقات میں تعلقات کو فروغ دینے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور سعودی کونسل کے چیئرمین محمد بن سلمان کو ایران آنے کی دعوت دینے کے حوالے سے آیت اللہ رئیسی کا پیغام سعودی وزارت خارجہ کو پیش کیا گیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .