ایران و عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے اور اہم دو طرفہ، علاقائي اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

        عراق کے وزير خارجہ فواد حسین ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کی صبح تہران پہنچے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات و گفتگو کی۔

        ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران و عراق کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائي تبدیلیوں اور ایران و عراق کے درمیان سیکوریٹی معاہدے پر عراق کی جانب سے عمل در آمد جیسے اہم موضوعات اس دورے میں فریقین کے وفود کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .