13 ستمبر، 2023، 12:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85227753
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ سفارتی راستہ کھلا رکھنا ضروری، بورل

تہران- ارنا-  یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمہ دار جوزپ بورل نے یورپی پارلیمنٹ کی کھلی کارروائي میں کہا ہے: ایران کے ساتھ سفارتی راہیں کھلی رکھنا ضروری ہے۔

          بورل نے منگل کی رات یورپی پارلیمنٹ میں مزید کہا: ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات، نچلی سطح پر ہیں لیکن ہمارے مفادات کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ سفارتی راستہ کھلا رکھنا ضروری ہے۔

          انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران ایران کے سلسلے میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، کہا: ہم نے بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سلسلے میں بے حد واضح موقف اختیار کیا اور ایران پر 9 بار متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

          واضح رہے یورپی یورنین میں خارجہ پالیسی کے ذمہ دار جوزپ بورل نے اس سے قبل بھی ایران کے داخلی امور میں مغربی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  ایران پر متعدد اور بار بار دوہرائے جانے والے الزامات عائد کئے تھے ۔

          اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا مغرب کو مداخلت کے انجام کی جانب سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

          بورل کے دعوے ایسے حالات میں ہیں کہ جب پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات، امریکہ کی جانب سے تضادات، سستی اور نئے نئے مطالبات کی وجہ سے رکے ہوئے ہيں۔

  ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .