روحانیت ، حقیقت اور توحید کی راہ میں مـضبوط قدموں سے آگے بڑھیں، رہبر انقلاب اسلامی

تہران- ارنا - امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر، رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ مجلس عزا کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کا مرثیہ پڑھا گیا، ان کے مصائب بیان کئے گئے اور زیارت اربعین بھی پڑھی گئی۔

        مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹیوں میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رستمی نے واقعہ کربلا کے لا زوال ہونے کے راز  اور اربعین کے سلسلے میں امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں کے فرائض پر روشنی ڈالی ۔

مجلس عزا کے اختتام پر ظہرین کی نماز رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی ۔

رہبر انقلاب اسلامی  نے ظہر و عصر کے درمیان اپنے مختصر خطاب ميں، مجالس امام حسین ، ان کی عزاداری اور ان کے توسل سے دعا کو روحانیت کے لا زوال نور اور حسینی مشعل فروزاں سے رابطے کا ذریعہ نیز مسائل کا حل قرار دیا اور زور دیا: سب سے اہم موضوع، اس رابطے اور صراط مستقیم سے تعلق کا تحفظ ہے کہ جس کے لئے عزم و استقامت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: اگر  آپ نے استقامت کا مظاہرہ کیا تو چوٹیوں کو فتح کریں گے اور دین خدا کی حکومت اور حق و عدل کی سلطنت تک پہنچ جائيں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نوجوان، امید کا باعث ہیں، نجف سے کربلا اور اسی طرح ایران کے مختلف شہروں میں اربعین مارچ میں عوام خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت کا ذکر کیا اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جس طرح سے اربعین مارچ میں آپ لوگ مضبوط قدموں سے آگے بڑھے ہیں اسی طرح توحید کی حکومت کی راہ میں بھی عزم و ارادہ کے ساتھ مضبوط قدموں سے آگے بڑھیں اور ہمیشہ حسینیوں کی طرح زندگي گزاریں اور حسینی رہیں ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .