ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی "پڑوسی پہلے" کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی یہ پالیسی علاقائی ترقی اور باہمی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے وژن سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا علاقائی امن و سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے پشین ۔ مند کے سرحدی بازار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سرحدی منڈیوں کے قیام سے نہ صرف دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کی اقتصادی خوشحالی میں مدد ملے گی بلکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے باہمی خلوص اور خطے کے حالات کو بہتر بنانے کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے منفرد جغرافیائی محل وقوع کو تعلقات عامہ کے فروغ اور تجارت کے ذریعے علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص معیشت، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں حالیہ پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش اور عزم کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ