23 اگست، 2023، 5:17 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85208312
T T
0 Persons

لیبلز

رابرٹ کنیڈی: امریکی میڈیا سی آئي اے کا زرخرید ہے

تہران- ارنا- امریکا کے 2024 کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار رابرٹ کنیڈی نے سی آئی  اے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ایک بار پھر امریکی ابلاغیاتی اداروں کو اپنا زرخرید بنانا شروع کردیا ہے اور ملک کی رائے عامہ کو جہت دینے میں سرگرم ہوگئی ہے۔ 

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ کنیڈی اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے 2016 میں سی آئي اے اور ابلاغیاتی اداروں کے تعاون کو منظوری دی تھی ۔ انھوں نے امریکا کے سابق ڈیموکریٹ صدر باراک اوباما پر الزام لگایا کہ انھوں نے " آپریشن فالوور برڈ" بحال کرکے ملک کی  رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کا راستہ ہموار کیا۔  

 رابرٹ کنیڈی کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے اعلی افسران ملک کے مختلف میڈیا ہاؤسز منجملہ، رولنگ اسٹون، نیویارک ٹائمز، نینشنل جئو گرافک، نیچر اور واشنگٹن پوسٹ جیسے اہم ابلاغیاتی اداروں کو چلانے میں کردار رکھتے ہیں۔

 انھوں " آپریشن فالوور برڈ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، امریکا کے چارسو سے زائد اخبارات و جرائد کے اڈیٹرس اور چیف  اڈیٹرس پر سی آئي کے ساتھ تعاون اور اہم اطلاعات خفیہ رکھنے کے معاہدے پر دستخط کا الزام لگایا  ۔ انھوں نے  کہا کہ 1975 میں جب سی آئي اے کے ساتھ امریکا کے نشریاتی اداروں اور ٹی وی چینلوں کے تعاون کا انکشاف ہوا تو سی آئي اے نے صحافیوں  کا تعاون لینے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا لیکن دوسرے ملکوں کے صحافیوں کو خریدنے  کا سلسلہ جاری رکھا ۔  

 رابرٹ کنیڈی کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پوری دنیا میں صحافیوں کی سب سے زیادہ مالی مدد کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ سی آئی اے  امریکا کی بین الاقوامی امدادی تنظیم (USAID) کے توسط سے یہ کام کرتی  ہے۔

 انھوں نے کچھ دنوں قبل ٹوئٹر میں امریکا کے  انٹیلیجنس اداروں کے نفوذ کا انکشاف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئي اور سی آئي اے نے ٹوئٹر اور فیس بک پر موجود اطلاعات میں تحریف کی  اور ناپسندیدہ صارفین کو خاموش کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .