20 اگست، 2023، 7:05 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85204980
T T
0 Persons

لیبلز

 الجزائر کے اسپیکر کی تہران آمد

20 اگست، 2023، 7:05 PM
News ID: 85204980
 الجزائر کے اسپیکر کی تہران آمد

 تہران- ارنا- الجزائر کے اسپیکر ایک اعلی رتبہ پارلیمانی وفد لے کر تہران پہنچ  گئے۔

  ارنا کے نامہ نگار کے مطابق الجزائر کے اسپیکر ابراہیم بوغالی آج (اتوار20 اگست) کو  ایک اعلی رتبہ پارلیمانی وفد لے کر تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائي اڈے پہنچے جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے نائب اسپیکر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی ذوالنوری نے ان کا استقبال کیا۔  

 اس موقع پر ایران الجزائر پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ حسن نوروزی بھی موجود تھے۔

 الجزائر کے اسپیکرکے پانچ روزہ دورہ ایران کا مقصد مختلف میدانوں بالخصوص تجارتی اور معاشی شعبوں  میں باہمی روابط کا فروغ ہے۔  الجزائر کے اسپیکر کل ( پیر 20 اگست کو)اپنے وفد کے ہمراہ  ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے اسپیکر مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

 دفاع مقدس میوزیم اورایران کی سائنسی و صنعتی  نیز نالج بیسڈ کمپنیوں کی مصنوعات کا معائنہ اور اصفہان کا سفر بھی الجزائر کے اسپیکر ابراہیم بوغالی کے دورہ ایران کے پروگراموں میں شامل ہے۔      

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .