ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی اخبار Yediot Aharonot نے بتایا ہے کہ ایک کار میں سوار افراد نے حوارہ میں صیہونی آباد کاروں پر فائرنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق اس صیہونی مخالف آپریشن میں 2 صیہونی آباد کار شدید زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن کرنے والا وہاں سے چلا گیا ہے اور قابض حکومت کے فوجی مذکورہ شخص کی تلاش میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کرنے والے شخص نے انتہائی مہارت کے ساتھ مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ متنازعہ عدالتی بل کی منظوری کے بعد سے بنیامین نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ اور مخالف دھڑے کے درمیان پیدا ہونے والے گہرے اختلافات کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں ہنگامے شروع ہوگئے ہیں۔
اس مسئلے کے علاوہ مغربی کنارے کی صورتحال بھی خاصی خراب ہے جہاں فلسطینی مجاہدین ہر قسم کے ہتھیار حاصل کر کے صیہونیوں کے ان گنت جرائم کا جواب آباد کاروں اور صیہونی فوجیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں سے دیتے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی مجاہدوں کی طاقت میں اضافہ، خاص طور پر مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحد پر حزب اللہ کی اتھارٹی اور اب صہیونیوں کا اندرونی خلفشار ایسے مسائل ہیں جو غاصب صیہونی حکومت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں اور انکے حالات دن بدن ابتر ہوتے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ