ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

ریاض (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج سعودی عرب کی وزارت خارجہ پہنچے جہاں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

امیر عبداللہیان نے سعودی وزارت خارجہ کی یادگاری کتاب پر دستخط کیے اور اس کے بعد دونوں فریقین نے بات چیت کا آغاز کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

اس ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے اور عالم اسلام سے متعلق مسائل کے علاوہ بعض عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امیر عبداللہیان کا یہ دورہ اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت پر ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے اس ملک کے آخری دورے کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ایک سیاسی اور سفارتی وفد کے ساتھ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، تجارتی معاہدوں کو آسان بنانے اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کےلیے سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .