15 اگست، 2023، 3:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85200067
T T
0 Persons

لیبلز

ہم ایران کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کی کوشش میں ہیں، چینی وزیر دفاع

ماسکو- ارنا- چین کے وزیر دفاع نے کہا ہے ہم ایران سمیت، شنگھائي تعاون تنظیم کے تمام اراکین کے ساتھ فوجی تعاون میں توسیع کے لئے کوشاں ہيں۔

لی شانگفو نے ماسکو میں بین الاقوامی سیکوریٹی کی گیارہویں کانفرنس ميں اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے مشاہد رکن بلاروس کے ساتھ بھی تعلقات میں فروغ میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا: چین  ہتھیاروں پر کنٹرول اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ کرے گا۔

چین کے وزیر دفاع نے تائيوان کے سلسلے میں کچھ اقدامات کے لئے کچھ مغربی ملکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: چین کے بارے میں " آگ کا کھیل " اور اسے چین پر کنٹرول کے لئے استعمال کرنا ایک ناکام کوشش ہے ۔

شانگفو نے یوکرین بحران کے خاتمے کے لئے چین کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: چین کی حکومت یوکرین بحران سمیت بہت سے بین الاقوامی تنازعات اور جنگوں کے حل کے لئے امن مذاکرات کی اپنی کوشش جاری رکھے گی۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .