یورپی یونین کی جانب سے شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

تہران (ارنا) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے شاہ چراغ (ع) کے مزار پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ارنا کے مطابق، پیٹر اسٹانو نے ٹویٹ کیا کہ "یورپی یونین شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر اتوار کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ایک اور مثال ہے۔ یورپی یونین نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 13اگست 2023 کی شام ایک تکفیری ایجنٹ حضرت احمد بن موسیٰ (ع) کے روضہ اقدس میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوا اور داخلی دروازے سے زائرین اور خادمین پر فائرنگ شروع کر دی۔

اس واقعے میں اب تک 2 افراد شہید ہوئے تھےجبکہ زخمی ہونے والے  5افراد کا علاج جاری ہے۔

سیکورٹی اور پولیس افسران کی بروقت آمد سے دہشت گردی کے اس واقعہ کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

گزشتہ سال بھی شاہ چراغ (ع) کے مزار پر داعش کے حملے میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے مجرموں کو ایک ماہ قبل ہی پھانسی دی گئی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .