شاہ چراغ  کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت ، امریکہ داعش کو دوبارہ فعال کر رہا ہے،  نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پاکستان، شام اور شیراز میں شاہ چراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔

بیروت (ارنا) 33 روزہ جنگ کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ سن 2006 کے ان ایام میں بے گھر ہونے والوں کی آباد کاری لبنانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے  پاکستان، شام اور ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ، ان کا کہنا تھا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر دہشت گرد گروہ داعش کو مختلف علاقوں میں فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان، شام اور شیراز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور دھماکوں میں ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .