شاہ چراغ (ع) کے روضے پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تمام عوامل کی فوری نشاندہی کی جائے/ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، صدر ایران کے خصوصی احکامات

تہران (ارنا) شاہ چراغ کے روضہ اقدس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد، صدر مملکت نے وزیر داخلہ اور صوبہ فارس کے گورنر سے فون پر بات چیت کی اور زخمیوں کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

صدر ایران نے مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔   

صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس  سانحے کے سیکورٹی معاملات کا فوری اور تندھی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔

انہوں  نے اس جرم میں ملوث تمام عوامل کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

صدر ایران نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور فارس کے گورنر کو ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے میں روضہ شاہ چراغ کا ایک خدام شہید اور زائرین سمیت 8 زخمی ہو گئے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .