ارنا کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دیرالزور میں شامی فوج پر داعشی گروہ کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس ظالمانہ حملے میں درجنوں شامی فوجی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ناصر کنعانی نے شام کی حکومت، عوام اور فوج کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ، سیکورٹی اور انٹیلی جنس تک معلومات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ کاروائیوں کا مقصد شام کے استحکام کو روکنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش اور تکفیری دہشت گردوں کی مسلسل کارروائیوں کے لیے سہولت اور مدد فراہم کرنا شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا ایک مربوط اور سوچا سمجھا اقدام ہے۔ انکے مطابق داعش اور تکفیری دہشت گرد صیہونی حکومت کے مشترکہ اہداف کی پیروی کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ