9 اگست، 2023، 10:23 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85194577
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی سفارت خانے نے ایران میں کام شروع کر دیا

تہران (ارنا) باوثوق سرکاری ذرائع نے ارنا کے نامہ نگار کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے سفارت خانے نے 3 روز قبل تہران میں کام شروع کر دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اتوار 6 اگست  2023 سے اپنی سرگرمیاں باضابطہ طور پر شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے گزشتہ سال بیجنگ کے دورے میں تہران اور ریاض کے درمیان مسائل کے حتمی حل کے لیے چین میں مذاکرات اور ایک سہ فریقی بیان پر دستخط کے بعد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا گیا۔

اس سال 6 جون کو سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے، قونصلیٹ جنرل اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندہ دفتر کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .