9 اگست، 2023، 10:33 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85193754
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی تازہ صورت حال اور باہمی معاہدوں پر عمل در آمد کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

          وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے منگل کی شام اپنے عمانی ہم منصب بدر البو سعیدی سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔

          اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں، دو طرفہ تعلقات کی تازہ صورت حال اور باہمی معاہدوں پر عمل در آمد کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

          وزير خارجہ نے تمام شعبوں میں تعلقات میں توسیع کے لئے اپنے عمانی ہم منصب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

          عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں، ایران و عمان کے سربراہوں کی حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عمان اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرم شرکت کے ساتھ علاقائي و بین الاقوامی تعاون کو آسان بنانے پر خاص توجہ دیتا ہے۔

فریقین نے اسی طرح باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائي و بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .