"ایران اور برکس تعاون کے امکانات" کے عنوان سے اجلاس روس کے نائب وزیر خارجہ کی موجودگی میں منعقد ہوگا

تہران (ارنا) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری سے تہران میں ملاقات کی۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج صبح ہونے والی پریس کانفرنس میں روس کے نائب وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے حوالے سے کہا کہ ایران اور روس کے اعلی حکام کے درمیان مضبوط سفارتی روابط ہیں اور اسی بنیاد پر دونوں ممالک کے مابین سفارتی تبادلے معمول کی بات ہے۔   

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اینڈ پولیٹیکل اسٹڈیزسینٹرمیں "ایران اور برکس تعاون کے امکانات" کے عنوان سے ایک اہم اجلاس روس کے نائب وزیر خارجہ کی موجودگی منعقد ہوگا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ اس سال ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے برکس اور برکس پلس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت اور دو طرفہ ملاقاتیں کی تھیں۔ مذکورہ اجلاس میں برکس میں ایران کی رکنیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اسی سفر کے دوران امیر عبداللہیان نے تہران میں ایک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس میں ایران اور برکس ممالک کے درمیان تعاون کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔ 

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .