ایران کے وزیر خارجہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد ( ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جمعرات کی شب حسین امیرعبداللہیان راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر گئے  جہاں انھوں نے پاکستانی  فوج کے سربراہ  جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے اعلی افسران کے علاوہ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیر مقدم اور فوجی اتاشی کرنل مصطفی قنبرپور بھی موجود تھے۔

امیرعبداللہیان اور جنرل عاصم منیر نے ایران پاکستان دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی و عسکری تعاون اور مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

گزشتہ مہینے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے تہران کا دورہ اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی تھی۔

 واضح  رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بدھ کی شب 3  روز ہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے چار سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے۔

 بعد ازان انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف،  سینیٹ کے چیرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .