ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے چیمپئن شپ جیتنے پر قومی جونیئر ریسلنگ ٹیم کو مبارکباد

ایران کے صدر نے اپنے پیغام میں قومی جونیئر ریسلنگ ٹیم کو ترکیہ میں ہونے والی عالمی جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ٹیم کے باہمت پہلوانوں، کوچز اور اس ٹیم میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

تہران ( ارنا) ارنا کے مطابق سید ابراہیم رئیسی کے مبارکبادی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ہمارے ملک کی قومی نوجوان کشتی ٹیم  کی ترکیہ کے عالمی مقابلوں میں جیت کے اعزاز اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس پرچم کو لہرانے پر میں ایران کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بلاشبہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل کامیابیاں اس ملک اور خطے کے بچوں کی توانائی اور صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں اورہماری حوصلہ افزائی اور تعاون کھیل کے دیگر شعبوں میں ان کی مسلسل کامیابیوں کا باعث بنے گا۔

میں تمام پہلوانوں، کوچز اور اس ٹیم میں شامل ہر فرد کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور ان سب کی مزید کامیابیوں کی دعا کرتا ہوں۔

سید ابراہیم رئیسی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر

جونیئر ریسلنگ کے عالمی چیمپئن شپ کے مقابلے 31  جولائی سے 2 اگست کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوئےتھے۔ مذکورہ مقابلوں میں 48 کلوگرام ویٹ میں پیام احمدی نے گولڈ، 71 کلوگرام ویٹ میں احمدرضا محمدیان نے سلور، 45 کلوگرام ویٹ میں علی رضا امیری نے برونزجبکہ 110 کلوگرام ویٹ میں امیر حسین عبدولی نے برونز میڈل حاصل کیے۔ ٹیم رینکنگ میں ایران نے 113 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .