ایرانی خواتین کی قومی کراس کنٹری موٹر ٹیم کے کیمپ کا انعقاد

ایران میں خواتین کی قومی کراس کنٹری موٹر ٹیم کی تاریخ کا پہلا کیمپ آزادی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔

تہران (ارنا) کراس کنٹری موٹر سپورٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے ایران کے 5 صوبوں کی 7 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا تربیتی کیمپ تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔

یہ  پہلا تربیتی کیمپ ہے جو پریکٹیکل اور تھیوریٹیکل کلاسوں اور ورکشاپ کی صورت میں منعقد ہوا۔

موٹر سائیکلنگ اینڈ آٹوموبائل ریسنگ فیڈریشن کے سربراہ مازیار ناظمی اور آزادی سپورٹس کمپلیکس کے ڈائریکٹر علیرضا فاضلی نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیمپ کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات میں کہا کہ ہماری نئی نسل کو بین الاقوامی کھیل کے  میدانوں میں اچھی کارکردگی کے لیئے محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .