ایران کی بحریہ کے نئے اور اسٹریٹیجک دفاعی نظاموں کی جلد رونمائی کی جائے گی

"طاقتور ایران " کی اسٹریٹیجی کے تحت دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف

تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان  نے کہا ہے کہ  آئی آر جی سی کی بحریہ کے نئے اور اسٹریٹیجک دفاعی نظاموں کی جلد رونمائی کی جائے گی۔

بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ "طاقتور ایران " کی اسٹریٹیجی کے تحت ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع اور عوامی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قومی سلامتی کے دفاع اور ایرانی عوامی کی حفاظت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور  پر سختی سے قائم ہے۔

بریگيڈیئر جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے دیگر دستوں کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت ملکی دفاع اور اقتدار اعلی کے تحفظ کی ضامن ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی رواں سال کے دوران اپنی دفاعی توانائیوں کے مختلف حصوں کے منظر عام پر لائے گی اور خاص طور سے بحری دفاع کے میدان میں جدید ترین دفاعی نظاموں کی رونمائی کی جائے گی۔

جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی بحریہ کے اسٹریٹیجک منصوبوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان کے مطابق سپاہ پاسداران ممکنہ خطرات کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت  میں اضافے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے ہم وطن عزیز اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی جانب سے درپيش خطرات کے مقابلہ کی پوری توانائي رکھتے ہیں۔

                ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .