ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے جمعرات کی شب اپنے ایک بیان میں شام کی حکومت، قوم اور متاثر گھرانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ایسے حالات میں کہ جب شام کے بے گناہ لوگ، امریکہ اور کچھ مغربی ملکوں کی ظالمانہ پابندیوں کا سامنا کر رہے ہيں، عالمی برادری کی تکلیف دہ خاموشی کے درمیان صیہونی حکومت اور امریکہ کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ اس طرح کے بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہے ہيں۔
انہوں نے مزید کہا: شام کی حکومت اور عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کئي برسوں کی جنگ کے پیش نظر بہتر ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے صیہونی حکومت کی جارحیت اور حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے سمیت شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کی مذمت کریں اور شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرکے اس ملک میں فوری طور پر انسان دوستانہ مدد ارسال کریں۔
یاد رہے جمعرات کی شام شام کے دار الحکومت دمشق کے اطراف زینبیہ علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 لوگ شہید اور 23 زخمی ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ