25 جولائی، 2023، 5:24 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85180873
T T
0 Persons

لیبلز

ڈینمارک، ایک ہفتے میں تیسری بار قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب

شیطان پرست افراد نے ایک ہفتے میں تیسری بار مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

 کوپن ہیگن(ارنا) منگل کو ڈینمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع مصری سفارت خانے کے سامنے پانچ افراد نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ یہ ایک ہفتے سے کم  کی مدت میں یورپی ممالک میں اپنی نوعیت کا تیسرا واقع ہے۔ 
  گزشتہ روز بھی دو افراد نے ایسی گھناؤنی حرکت کی تھی اور گزشتہ ہفتے ڈینمارک کے دارالحکومت میں عراقی سفارت خانے کے سامنے بھی ایسی مذموم حرکت کی گئی تھی۔ 
  گزشتہ ماہ کے دوران سوئيڈن میں بھی دو مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ 
 پیر کے روز عراقی وزارت خارجہ نے یورپی حکام سے کہا تھا کہ وہ آزادی اظہار کے نام پر قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ  فوری طور پر بند کرائيں۔ 
 ترکیہ نے بھی کہا ہے کہ  وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا  اور ڈینمارک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس گھناؤنے جرم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے جتنا ممکن ہو اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلایا جائے۔ 
امیر عبداللہیان نے ہفتے کے روز اس مسئلہ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی فون پر بات چیت کی تھی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سوئیڈن اور میں ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئےکہا تھا کہ اس قسم کے اقدامات کو آزادی اظہار رائے کے ذریعے جواز فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .