مسلمانوں کے عقائد کی توہین مہنگی پڑے گی، اسپیکر

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  نے کہا : سویڈن کی حکومت نے، قرآن مجید کو جلانے کے مذموم عمل کو روکنے کے لئے کوئی موثر قدم نہيں اٹھایا اور سویڈن کے حکام کو یہ جان لینا چاہیے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی قیمت چکانی پڑے گی ۔

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں، سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس مذموم قدم کی مخالفت کا سویڈن کی حکومت کا دعوی سچا نہيں ہے کیونکہ اس نے اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے لئے کوئي موثر قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا: پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ان کے دینی عقائد کی توہین کی قیمت ادا کرنی ہوگی اور سويڈن کی حکومت کو اس طرح کی بے حرمتی کا جواب دینا ہوگا۔

ایران کے اسپیکر نے زور دیا: پورے ملک میں گزشتہ رو‎ز ایرانی قوم نے اس مذموم حرکت کی مخالفت میں جس جوش و خروش کے ساتھ مظاہرے کئے ہيں وہ ضروری اور بروقت تھے۔

انہوں نے کہا: توقع ہے کہ اسلامی حکومتیں اور امت مسلمہ، بے حرمتی کرنے والے شیطانی افراد کے سامنے اتحاد و دینی غیرت کا مظاہرہ کرے گي۔

واضح رہے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی کچھ یورپی ملکوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کے آغاز میں  دعائے ختم قرآن کی تلاوت کی اور برطانیہ مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .